جاپانی وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ،امن معاہدے پرتبادلہ خیال

جاپانی وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ آمدورفت کی ضرورت پر زور دیا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے میڈیا سےگفتگو میں بتایا کہ انہوں نے ایرانی صدر سے بات چیت میں مذاکرات کے ذریعے صورتحال پر قابو پانےکے مؤقف کا اعادہ کیا اور امیدکا اظہارکیا کہ ایران جلد از جلد ایک معاہدے پر پہنچنے کے لیے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائےگا اور زیادہ سے زیادہ لچک کا مظاہرہ جاری رکھےگا۔
جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایرانی صدر سے پرزور مطالبہ کیا کہ جاپان سمیت تمام ایشیائی ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے جلد از جلد آزادانہ اور محفوظ طریقے سےگزرنے کی اجازت دی جائے۔
