خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسز کی2 کارروائیوں میں7خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی2مختلف کارروائیوں میں7خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 8اور9 فروری کی درمیانی شب فورسز نےڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے مڈی میں آپریشن کیا۔سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مؤثر طریقےسےخوارج کےٹھکانےکو نشانہ بنایا، آپریشن میں 3 خوارج ہلاک اور2زخمی ہو ئے۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق فورسز نےخفیہ اطلاعات پرشمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں بھی آپریشن کیا،میرعلی میں فائرنگ کے تبادلےمیں4 خوارج مارےگئے اور3زخمی ہوئے۔علاقےمیں دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
