خیبرپختونخوا : پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

خیبرپختونخوا کےضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کےحملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
مسلح دہشت گردوں نے ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
حملے کےنتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جس کےبارے میں کہا جاتا ہےکہ وہ ڈرائیور ہے جو جائے حادثہ کےقریب موجود تھا۔
حکام نے بتایاکہ حملے میں زخمی ہونےوالے پولیس اہلکاروں اور شہری کو طبی امداد کی فراہمی کےلیے ڈیرہ اسمٰعیل خان اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کا احتجاج : اسلام آباد جانے والے راستے دوسرے روز بھی بند
واقعے کی اطلاع ملتےہی قانون فافذ کرنےوالے ادارے موقع پر پہنچے اور فرار دہشت گردوں کی تلاش کےلیے آپریشن کا آغاز کر دیا۔
