پی ٹی آئی کا احتجاج : اسلام آباد جانے والے راستے دوسرے روز بھی بند
پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانےوالے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں،انتظامیہ نےجڑواں شہروں میں آج تعلیمی ادارےبند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد ایکسپریس وے اور مری روڈ ہر طرح کی ٹریفک کےلیے بند ہیں جڑواں شہروں کےداخلی وخارجی راستوں کی کڑی نگرانی جاری ہے جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو بس سروس دوسرےروز بھی بند ہے،مریضوں کو اسپتالوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔
راولپنڈی سے پی ٹی آئی کا کوئی بڑا قافلہ تاحال اسلام آباد داخل نہ ہو سکا،روات، مندرہ،چکری اور 26 نمبر چونگی سمیت33 اہم داخلی راستوں پر اضافی نفری تعینات ہے،راولپنڈی میں پولیس کےخصوصی دستوں کا گشت جاری ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد ، راولپنڈی میں تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے
فیض آباد انٹر چینج،آئی جے پی روڈ اور ڈبل روڈ کنٹینرز لگاکر بند رکھےگئے ہیں جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل سروس بحال ہےاور ڈیٹا سروس بند ہے۔
اس کےعلاوہ امن وامان برقرار رکھنے کےلیے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے۔