خیبرپختونخوا حکومت کا دہشتگردی سے متاثرہ قبائل کو ریلیف دینے پر اتفاق

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کمشنر پشاور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دہشتگردی سے متاثرہ قبائل کو ریلیف دینے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں قبائلی عمائدین، رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی، اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی نے شرکت کی۔

مذاکراتی اجلاس میں جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقامی قیادت بھی شریک تھی۔

جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وادی تیراہ کا نمائندہ جرگہ جلد ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے وادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لیے فی کس ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کیا۔

Back to top button