خیبرپختونخوا  : پولیس سمیت سرکاری اہلکاروں کی سیاسی اجتماعات میں شرکت پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع،محکمہ جات کی انتظامیہ نے پولیس سمیت تمام سرکاری اہلکاروں کی سیاسی اجتماعات میں شرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن سوات، ملاکنڈ،دیر،بونیر سمیت مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے جاری کیےگئے۔

علاوہ ازیں صوبے کی کئی جامعات نے بھی کسی سیاسی اجتماع میں شرکت پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

صوبے کی پولیس کو جلسے،جلوسوں میں شرکت،سہولت کاری سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کور کمیٹی کےمتعدد ارکان نے خیبرپختونخوا حکومت اور محکموں کے نوٹی فکیشن پر تحفظات کا اظہار کیاہے۔

وزیراعظم اور مولانافضل الرحمان ملاقات کی اندرونی کہانی آ گئی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ یہ بےبنیاد ہے،اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا،میں جلسے کو ہمیشہ کی طرح لیڈ کروں گا اور بھرپور شرکت ہوگی،اس طرح کی سب باتیں بےبنیاد ہیں،ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Back to top button