صوبہ خیبر پختونخواکے ریونیو سے وفاق کوبھی قرضہ دے سکتے ہیں: وزیر اعلیٰ کے پی کا دعویٰ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا دعویٰ ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی کارکردگی میں اس حد تک بہتری آئی ہے کہ ہم صوبے کے ریونیو سے وفاق کو بھی قرضہ دے سکتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان کیساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے جرگہ ممبران کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید کے موقع پر صفائی مہم پر اظہار اطمینان
انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، اب تو ہم وفاق کوبھی قرضہ دے سکتے ہیں۔
