بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا، بھارت پاکستان کیخلاف بیان لینےمیں ناکام ہوا ، شیری رحمان

پاکستان کی جانب سے گئے  سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہےکہ بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کوسمجھ نہیں آیا۔

لندن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھاکہ برطانوی حکام کو بھارتی ہتھکنڈوں کو تفصیل سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نےیہ  بھی کہا کہ بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کوسمجھ نہیں آیا،بھارتی وفد پاکستان کیخلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی۔

بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا ، اسیپکرقومی اسمبلی نے بجٹ شیڈول کی منظوری دیدی

 

انہوں نےمزید بتایا کہ  تین روزکے دوران بلاول بھٹو برطانوی تھنک ٹینک اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

واضح رہےگزشتہ دنوں پاکستان کا سفارتی وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں امریکا پہنچا تھا جہاں اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کےنمائندوں،امریکی کانگریس ارکان اور دیگر حکومتی ارکان سے ملاقاتیں کیں، جس کےبعد اب پاکستان کا سفارتی وفد امریکا سےبرطانیہ پہنچ گیا ہے۔

Back to top button