خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 مارچ کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کیں، جن میں 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری ایک بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے.

بیان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان: دو علیحدہ جھڑپوں کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔خیبر اور جنوبی وزیرستان: دو مختلف کارروائیوں کے دوران مزید 5 دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

جنوبی وزیرستان: وانا رستم بازار میں بارودی مواد کا دھماکا، 2اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں ایسے وقت میں کی گئیں جب پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں درپیش خطرات سے نمٹ رہا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔

ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن "عزمِ استحکام” بھی بلا تعطل جاری ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Back to top button