خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں13خوارج ہلاک،میجرشہید

سیکیورٹی فورسز نےخیبرپختونخوا میں تین آپریشنز کے دوران13خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے31 سالہ میجر نےجام شہادت نوش کرلیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں 25 اور26 دسمبر کو سیکیورٹی فورسزکے3علیحدہ آپریشنز کےدوران 13خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
پہلا آپریشن ضلع بنوں کے علاقےجانی خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نےخوارج کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور دو خوارج کو ہلاک کر دیا۔
دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ خوارج مارے گئے اور آٹھ زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
آپریشن میں بہادری سے قیادت کرنے والے 31 سالہ میجر محمد اویس نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تیسرا آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے چھ خوارج کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کر دیا۔
علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شمالی وزیرستان کے علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ شہید میجر محمد اویس نے وطن کے امن کی خاطر اپنی جان قربان کی، اُن کی بہادری پر قوم کو فخر ہے، قوم کا بہادر سپوت وطن پر قربان ہو کر ہمیشہ کے لیے امر ہو گیا۔ میجر محمد اویس نے بہادری سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید میجر محمد اویس کی عظیم قربانی کو قوم سلام پیش کرتی ہے اور ہم شہید میجر محمد اویس کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید میجر محمد اویس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور 13 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کیا۔
