کرک،سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن،5 دہشتگردجنہم واصل

خیبرپختونخوا کےضلع کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا،آپریشن علی الصبح دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
