جانیے کس بالی وڈاداکارہ نے حضور ﷺ کی دل سے تعریف کردی

بالی وڈاداکارہ سوارا بھاسکرنے کہا ہےکہ حضور پاک ﷺ کی عزت دل میں ہونےکیلئےآپ کس قوم میں پیدا ہوئےوہ ضروری نہیں۔
بالی وڈ اداکارہ سوارابھاسکر کےمسلمان شوہر فہد احمد نے مہاراشٹرا کی ریاستی اسمبلی کےانتخابات میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ٹکٹ پرحصہ لیا ہےاورآج ریاستی اسمبلی کیلئےپولنگ ہوئی۔
سوارا بھاسکرنےبھی شوہر فہد احمدکی انتخابی مہم چلائی اور اس سلسلے میں وہ ممبئی میں ان کےانتخابی حلقےمیں گھر گھر پہنچیں تو کہیں جلسےجلوس اور یلیوں سےخطاب بھی کیا۔
اداکارہ نے اپنےآفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہےجس میں انہوں نےمسلمان شوہر پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ ’میں نے سنا ہےاور طرح طرح کے الزامات مجھ پر لگے ہیں جنہیں قبول کرنےآئی ہوں اور یہ سچ ہے کہ میں ہندو گھر میں پیدا ہوئی تھی اوریہ بھی سچ ہے میں نے ایک مسلمان لڑکے سےشادی کی ہے۔
ایسا کیا ہوا کہ اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پر دل شکستہ پیغام جاری کردیا
ان کا کہناتھاکہ ایک اور سچ بتانا چاہتی ہوں کہ حضور پاک ﷺ کی عزت دل میں ہونے کیلئے آپ کس قوم میں پیدا ہوئے ہیں وہ ضروری نہیں ہے۔
بالی وڈ اداکارہ نےاپنی تقریر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
خیال رہےکہ بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے 2023 میں اپنے مسلمان دوست فہد احمد سے شادی کی تھی اور ان دونوں کی ایک بیٹی ہےجس کا نام رابعہ ہے۔
گزشتہ دنوں سوارا بھاسکرنے شوہر فہد احمد کےہمراہ معروف عالم دین و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کےترجمان مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات کی تھی جس پرانہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
