کوہاٹ،پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہید

کوہاٹ کے نواحی علاقے میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی ہوئے۔

ڈی پی او نے تصدیق کی کہ پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے میں ڈی ایس پی واحد محمود  اور 3 اہلکار شہید ہوئے جب کہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج مزید 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ حملے میں مجموعی طور پر 7 افراد شہید ہوئے جن میں 5 سکیورٹی اہلکار، ایک ڈی ایس پی اور ایک شہری بھی شامل ہے۔

ایم ایس کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں 3 پولیس اہلکار اور ایک زخمی شہری زیرعلاج ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔

 

Back to top button