کوٹ ادو، ٹرک اور وین کا تصادم، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں ٹرک اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

ملتان سے بھکر جانے والی مسافر وین کو حادثہ کوٹ ادو میں چوک سرور شہید اڈا محمد والا اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثےکی شکار وین میں ایک ہی خاندان کے 20 سے زائد افراد سوار تھے۔

اپنے حصے کی قربانی دے چکے، اب کسی اور کی باری ہے: خالد مقبول صدیقی

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوٹ ادو میں ملتان میانوالی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

دوسری جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بھی ٹریفک حادثے میں 11 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سردار سلیم حیدر خان نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔

Back to top button