خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج ویب سائٹ پر جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج ویب سائٹ پر جاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

نتائج کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پشاور سٹی کونسل کی 130 نشستوں میں سے 123 نشتوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، ان میں سے اکثریت پر آزاد اُمیدوار جبکہ دوسرے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی اور تیسرے نمبر پر جے یو آئی ایف امیدوار کامیاب ہوئے۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 39 آزاد امیدوار جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ اے این پی 32 کامیاب امیدواروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہی ۔

نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر غیرقانونی قرار دیتے ہوئے گرانے کا حکم

بلدیاتی انتخابات کے دوران جے یو آئی ایف 13 کامیاب اُمیدواروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی 11،11 نشستوں کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔

جماعت اسلامی کے 4 امیدوار اور ن لیگ کے 3 امیدوار کامیاب رہے، پاکستان راہ حق پارٹی کا ایک امیدوار کامیاب ہو سکا۔

ولیج کونسل میں 6 آزاد اور جے یو آئی کے 3 امیدوار جیتے جبکہ ولیج کونسل میں پی ٹی آئی کا ایک بھی اُمیدوار کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔

Back to top button