وزیراعظم کا وفاق پرحملہ ناکام بنانےپرپولیس کو خراج تحسین

وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات،وفاق پرحملہ ناکام بنانے پر پولیس کوخراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کے دوران  اسلام آباد کے تازہ ترین حالات پر بریفنگ دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی،اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے کے لیے پولیس نےشان دار کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےاسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال قابو میں رکھنے کےحوالےسے وفاقی وزیر داخلہ،اسلام آباد انتظامیہ اوراسلام آباد پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ اسلام آبادپردھاوےکوناکام بنانےکےلیےاسلام آباد پولیس نے شان دار کردارادا کیا، پاک فوج،پنجاب پولیس اوررینجرزکے دستوں نے بھی اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

شہبازشریف نےکہا کہ کانسٹیبل حمید شاہ نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،اللہ تعالیٰ شہید کےدرجات بلند فرمائے، قوم یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی، شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کےدکھ میں برابرکے شریک ہیں اور ہدایت کی کہ شہید کے اہل خانہ کا مکمل طورپرخیال رکھاجائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا، صورت حال تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوش حالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی ہے، دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے، سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے اور پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی۔

شہباز شریف نےکہا کہ سیکیورٹی کےبہترین اور اعلیٰ معیارکے انتظامات کیے جا رہے ہیں جس پر پوری توجہ ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو بریفنگ کےدوران کہا کہ اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں، صورت حال تیزی سےمعمول پر آ رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہبازشریف کو سری لنکا سےپاکستانی قیدیوں کی واپسی پر بھی بریفنگ دی اورآگاہ کیا کہ سری لنکا میں قید56 پاکستانی قیدی آج وطن واپس پہنچیں گے اور وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔

وزیراعظم نے سری لنکا سے قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر نجکاری کی کوششوں کی تعریف کی۔

پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سےاسلام آباد پولیس کے اہلکار کی شہادت پر وزیراعظم شہباز شریف کہا کہ تحریک انصاف نےہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےاسلام آباد پولیس کے اہلکار عبد الحمید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

شہید اہلکارکےاہلخانہ سےاظہار تعزیت کرتےہوئےوزیراعظم نےکہا کہ اسی سیاسی جماعت نےماضی میں سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ توڑا۔

کےپی ہاؤس کی ویڈیو علی امین کی نہیں میری ہے،صوبائی وزیرپختون یار

وزیراعظم نےواقعے میں ملوث تمام افراد کوکیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

Back to top button