کےپی ہاؤس کی ویڈیو علی امین کی نہیں میری ہے،صوبائی وزیرپختون یار
خیبرپختونخواکے وزیر برائے ہیلتھ انجینئرنگ پختون یارنےدعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپورسےمنسوب ویڈیو میری ہے۔
گزشتہ روز کی خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی فوٹیج سامنےآئی ہے جس سے متعلق کہا گیاہے ہ ویڈیو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی جوکے پی ہاؤس میں داخل اوروہاں سےباہر نکل رہےہیں۔
تاہم اب صوبائی وزیر پختون یارنےدعویٰ کیا ہےکہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور سے منسوب ویڈیو میری ہے۔
پختون یارکا کہنا تھاکہ ویڈیو میں کےپی ہاؤس اسلام آباد سےواپس جانےوالےعلی امین نہیں بلکہ میں ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں مجھے علی امین سے منسوب کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ جعلی حکومت کی جاری تصویر میں کے پی ہاؤس سےنکلتا شخص صوبائی وزیر پختون یار ہیں، پختون یار نے خود اس حوالے سے ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اورپختون یارکی ویڈیو بھونڈے طریقےسےاکھٹی کرکےغلط معلومات پھیلارہے ہیں، جعلی حکومت ایک جھوٹ چھپانے کیلئے100 جھوٹ بول رہی ہے۔
وزیراعظم کا وفاق پرحملہ ناکام بنانےپرپولیس کو خراج تحسین
خیال رہے کہ گزشتہ روز سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات تھیں، آج وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کسی ادارے نے گرفتار نہیں کیا، ان کی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے۔