مریم اورنگزیب نےپی ٹی آئی کے احتجاج کو”9مئی ٹو “قراردیدیا
پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نےکہاہےکہ کل کا دن دراصل9مئی ٹو تھا، کل نشانہ جمہوری ادارےتھےاورمقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرناتھا۔
مریم اورنگزیب نےکہا کہ زخمی کا نسٹیبل عبدالحمیدپمز میں دم توڑکرشہید ہو گئے، اس کا ذمہ دار9مئی کا مجرم ہے۔جو ایک بےشرم نارسسٹ اورفاشسٹ شخص ہے ۔خیبر پختونخواسےگنڈا پورکواسلحہ دےکرآنسو گیس کےشیل،شیشے والی غلیلیں دےکرلاشیں گرانے،خون خرابہ کرنے،گولیاں چلانےاسلام آباد پرچڑھائی کروانے عمران خان نےبھجوایا، پولیس،رینجرزپرحملےکرائےسراورآنکھیں پھوڑی گئیں، کل کادن دراصل9 مئی ٹو تھا۔
مریم اورنگزیب نےکہا کہ 9 مئی کونشانہ قومی سلامتی کےادارےتھےاورمقصد ادارےکی سربراہی پرقبضہ کروانا تھا، کل نشانہ جمہوری ادارےتھے اورمقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانااورعدلیہ پرقبضہ کرناتھا۔
سینیئر صوبائی وزیرنےکہا کہ دونوں سازشوں کاخالق ایک ہی فردہےکیونکہ فتنے کو معلوم ہوچکاہےکہ خارجہ تعلقات درست راہ پرآگئے ہیں، معیشت پھر پٹڑی پر واپس آگئی ہےاوراس کی فتنہ سیاست ختم ہو چکی ہے۔
پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کی رہائی کیلئےوفاق کو24گھنٹےکا وقت دیدیا
مریم اورنگزیب نےکہا کہ جو جو ملک کےخلاف اِس ملک دشمن سازش کا حصہ بن رہے ہیں وہ سب پاکستان کےاور قوم کےمجرم ہیں۔