کے پی اسمبلی:علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سےمتعلق قرارداد منظور

خیبرپختونخوااسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی گمشدگی سےمتعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔

اسپیکربابرسلیم سواتی کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس ہوا۔

دوران اجلاس صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سےمتعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہےکہ وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر کےپی کو چاہیےتھا کہ صوبائی حکومت کو آگاہ کریں۔اسپیکرانٹیلیجنس اداروں اورتمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کریں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسپیکرتمام قانونی اقدامات کرکےایوان کواعتماد میں لیں۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی نےقرارداد کی روشنی میں آئی جی،چیف سیکرٹری اور پرنسپل سی ایم سیکرٹری کو کل طلب کرلیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات تھیں۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکوکسی ادارے نے گرفتارنہیں کیا۔ان کی کےپی ہاؤس سےبھاگنےکی ویڈیوموجود ہے۔

ڈی چوک پرپی ٹی آئی احتجاج کےدوران مظاہرین کےتشدد سےشہید ہونےوالے پولیس اہلکارکی نماز جنازہ کےبعد میڈیا سےگفتگوکرتےہوئے زیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا پولیس کا ایک اہلکارتشویشناک حالت میں تھا، آج اس ن جام شہادت نوش کیا،جوشہید کےقتل میں ملوث ہےان میں سےکوئی بھی نہیں بچے گا۔

فضل الرحمان سےن لیگ اور پی پی کےمشترکہ وفدکی ملاقات

علی امین گنڈا کی گرفتاری سےمتعلق سوال پرمحسن نقوی کا کہنا تھاوزیراعلیٰ کے پی ہماری حراست میں نہیں ہیں، علی امین کسی اورادارےکی حراست میں بھی نہیں ہیں۔علی امین کےپی ہاؤس میں موجود نہیں، وہاں سےبھاگ گئےتھے۔علی امین گنڈا پورخود بھاگے ہیں، ہم نے2،3چھاپے مارے تھے۔شک تھا کہ وہ موجود ہوں گےلیکن وہ وہاں نہیں تھے۔علم نہیں کہ علی امین کےپی پہنچ گئےیانہیں۔کے پی ہاؤس سےعلی امین کےبھاگنے کی فوٹیج موجودہے۔

Back to top button