کورلوش عثمان نے سیریز کو خدا حافظ کہہ دیا

دنیا بھر میں مقبول ترک تاریخی ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوش عثمان‘ کے مرکزی کردار "عثمان بے” کا کردار نبھانے والے اداکار براق اوزچیویت نے سیریز کو الوداع کہہ دیا ہے۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق، براق اوزچیویت نے نئے سیزن کے لیے فی قسط 40 لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کیا، جس پر پروڈکشن ٹیم کے ساتھ اختلافات پیدا ہو گئے۔ اختلافات اس حد تک بڑھ گئے کہ براق اور ڈائریکشن ٹیم نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر بھی ان فالو کر دیا۔

اب براق اوزچیویت نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے سیریز چھوڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔ اپنی اسٹوری میں انہوں نے لکھا: "الوداع کہنا ایک عظیم خوبی ہے” اور مداحوں کی محبت اور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

براق اوزچیویت نے 2019 سے اس کردار کو نبھایا تھا، اور ان کی اداکاری نے عثمانی سلطنت کی بنیاد رکھنے والے کردار کو دنیا بھر میں مقبول بنا دیا تھا۔ ان کے جانے سے سیریز کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Back to top button