سیاسی بحران کی وجہ سے کویت کی حکومت مستعفی

کویت میں سیاسی بحران میں‌ شدت کی وجہ سے حکومت مستعفی ہوگئی، ملک میں نئی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی، عرب ملک اس وقت بدترین سیاسی بحران سے دوچار ہے کیونکہ اس بحران کی وجہ سے ملک میں اقتصادی اور سماجی اصلاحات کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔

کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے کابینہ کا استعفیٰ ولی عہد کو پیش کر دیا، جب رواں ہفتے کے آخر میں پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ ہونی تھی تاکہ انہیں عہدے سے ہٹایا جا سکے، حال ہی میں دسمبر میں حزب اختلاف کو مطمئن کرنے کے لیے کچھ نئے چہروں کو وزارتوں کے لیے چنا گیا تھا۔

ناراض اراکین نے ان کی مبینہ بدعنوانی اور بدانتظامی پر گزشتہ ہفتے ان کا گھیراؤ کر لیا تھا تاکہ ان سے پوچھ گچھ کی جا سکے، انہیں غیر موزوں قرار دیا اور ملک کے مسائل سے نمٹنے اور درکار اصلاحات کے لیے ایک نئے وزیر اعظم کے تقرر کا مطالبہ کیا۔

امریکہ نے عمران کو نافرمانی کی سزا دی

رواں سال کے اوائل میں وزارت دفاع اور داخلہ کے وزرا کے استعفوں کے بعد سامنے آیا ہے کیونکہ ان وزرا نے مستقبل میں کام کرنے کے حوالے سے معذوری ظاہر کی تھی۔وزرا سے پوچھ گچھ اور منصوبے روکنے جانے کے سبب حالیہ مہینوں میں اراکین نے انتہائی تیزی سے سیاسی مایوسی اور عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button