امریکہ نے عمران کو نافرمانی کی سزا دی

روس نے عمران حکومت کے خاتمے کو امریکہ کی جانب سے شرمناک مداخلت اور عمران خان کو سزا دینے کی کوشش قرار دیا ہے، روسی ترجمان کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کے مشورے اور اس سے پہلے کے واقعات کے پیش نظر 3 اپریل کو قومی اسمبلی تحلیل کی۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس 24-23 فروری کو عمران خان کے ماسکو کے ورکنگ وزٹ کے اعلان کے فوراً بعد امریکیوں اور ان کے مغربی ساتھیوں نے وزیر اعظم پر غیر مہذبانہ انداز میں دباؤ ڈالنا شروع کر دیا، روسی ترجمان کے مطابق جب عمران خان روس آئے تو ڈونلڈ لو نے پاکستانی سفیر کو فون پر اس دورے کو روکنے کا مطالبہ کیا جس کو مسترد کر دیا گیا۔

پاکستان کے آئین، قانون کا احترام کرتے ہیں

رواں برس 7 مارچ کو پاکستانی سفیر اسد مجید کے ساتھ بات چیت میں ایک اعلیٰ امریکی اہلکار (غالباً ڈونلڈ لُو) نے یوکرین میں ہونے والے واقعات پر پاکستانی قیادت کے متوازن ردعمل کی شدید مذمت کی، روسی عہدیدار نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد جس طرح پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی اپوزیشن کے ساتھ مل گئے، اس حوالے سے کوئی شک کی گنجائش نہیں رہی۔

Related Articles

Back to top button