حکومت کی عوام سےپٹرولیم لیوی کی مد میں IMFکے قرض سے ڈبل وصولیاں

وفاقی حکومت نے گزشتہ 2 برس کے دوران شہریوں سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2 ہزار 725 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی ہے، جو آئی ایم ایف کے جاری دونوں قرض پروگراموں کی مجموعی مالیت سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق اپریل 2024 سے مارچ 2026 تک پیٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 2725 ارب روپے وصول کیے گئے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے دونوں قرض پروگراموں کی مجموعی رقم موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق تقریباً 2340 ارب روپے بنتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے 9 ماہ، یعنی جولائی 2025 سے مارچ 2026 تک حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1205 ارب روپے سے زائد وصول کیے۔ اس سے قبل مالی سال 2024-25 میں لیوی وصولی کا حجم 1220 ارب 21 کروڑ روپے رہا تھا۔دستاویزات کے مطابق اپریل سے جون 2024 کی سہ ماہی کے دوران بھی 299 ارب 63 کروڑ روپے کی پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔
ماہرین کے مطابق پیٹرولیم لیوی وصولیوں میں مسلسل اضافے نے عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھایا ہے جبکہ حکومت اسے محصولات بڑھانے کا اہم ذریعہ قرار دے رہی ہے۔
