لاہور ہائی کورٹ کی مارکیٹوں میں پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ نے خشک سالی کی صورت حال کے خدشے کے پیش نظر کمرشل مارکیٹوں میں فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدراک کےلیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے کمرشل مارکیٹوں میں فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت کر دی۔دوران سماعت رکن جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہاکہ پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو رہی ہے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیےکہ عدالت تو بار بار کہہ رہی ہےکہ پانی کے ایشو پر ایمرجنسی ڈکلیئر کریں۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ اس حوالے سے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیےکہ گھروں کے باہر گاڑیاں سر عام دھوئی جا رہی ہیں،ایک دو گھروں کو جرمانے کریں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا، 5 ہزار اور 10 ہزار روپے جرمانہ کریں۔
کراچی: پولیس کیمپ پر کریکر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی
وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو باقاعدہ سرکلر جاری کرواتےہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے مزید کہاکہ پانی کے قحط کی صورت حال بنتی جا رہی ہے، کیا سیکریٹری ای پی اے اور چیف سیکریٹری ان رپورٹس کو نہیں پڑھتے۔ان کاکہنا تھاکہ حکومت کو پانی کے ایشو پر انتہائی سنجیدہ ہونا چاہیے۔