عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد نے راولپنڈی میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے جان چھڑانے کےلیے جدوجہد کر رہی ہے اور یقین ہے کہ عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد نے کہا کہ ہماری عدلیہ بغیر کسی ڈر، خوف اور لالچ کے فرائض انجام دے رہی ہے، ایک جج نے مجھے لکھا کہ میں کسی اقدام سے خوف زدہ نہیں آپ کے علم میں لانا چاہتا ہوں، خوشی ہے کہ ضلعی عدلیہ بغیر کسی ڈر، خوف اور لالچ کے کام کررہی ہے، ماتحت عدلیہ پر فخر ہے جج کی بات سن کر خوشی ہوئی جب جج بغیر کسی خوف اور ڈر کے انصاف فراہم کریں گے تو اللہ کی مدد حاصل ہوگی۔

آمروں سے ٹکرانے والی بے نظیر بھٹو شہید کی زندگی کی داستان

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ میں مداخلت میں مختلف ادارے ملوث ہیں، اس مداخلت کا آغاز مولوی تمیز الدین کیس سے ہوا عدلیہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے جان چھڑانے کےلیے جد و جہد کر رہی ہے، عدلیہ میں مداخلت کا مقابلہ اس ایمان کے ساتھ کرنا ہے کہ یہ مداخلت جلد ختم ہو گی اور پورا یقین ہے کہ عدلیہ میں مداخلت کا جلد اختتام ہوگا۔

Back to top button