لاہور ہائی کورٹ :بیوروکریٹس، ملٹری افسران کو بجٹ میں ٹیکس سے استثنیٰ کا اقدام چیلنج
مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں بیوروکریٹس اور ملٹری افسران کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 24-2023 کے گوشوارے طلب کرلیے
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی اور ملٹری افسران کو بڑا ریلیف دیا ہے، بیورو کریٹس اور ملٹری افسر کو پراپرٹی بیچنے پر انکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنٰی دے دیا گیا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے تحت سب شہری برابر ہیں، ٹیکس سے استثنیٰ آئین کے آرٹیکل 2 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ عدالت انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کو بذریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد سے روکے۔