لاہور ہائی کورٹ کالاہور ڈویژن میں کتا مار مہم تاحکم ثانی روکنےکاحکم

لاہور ہائی کورٹ نےلاہور ڈویژن میں کتا مار مہم تاحکم ثانی روکنےکاحکم دے دیا،عدالت نےسرکاری وکیل کوہدایات لے کر آئندہ سماعت پر پیش ہونےکا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس شاہد کریم نےایرج حسن اور دیگر کی درخواست پرسماعت کی،درخواست میں پنجاب حکومت، کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہورسمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ انتظامیہ کی جانب سےلاہور ڈویژن میں کتوں کوغیر قانونی طریقہ سے تلف کیا جا رہا ہے۔

آڈیو لیک کیس : علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

 

آوارہ کتوں کو ویکسین کے ذریعے تلف کرنےکی پالیسی مرتب کی گئی تھی اس کےباوجود انتظامیہ کتوں کو گولی مارکر تلف کررہی ہے،دو ہفتوں میں ایک ہزار سے زائد کروں کو گولی ماری کر تلف کیا گیا۔

درخواست میں اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی پرعمل درامد کی استدعا کی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نےکتا مار مہم کےخلاف حکم امتناع جاری کرتےہوئےسرکاری وکیل کو ہدایات لےکر آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا اور تاحکم ثانی لاہور ڈویژن میں کتا مارمہم روک دی۔

Back to top button