لاہوردنیاکےآلود ترین شہروں میں تیسرےنمبرپرآگیا
سموگ کی شدت میں معمولی کمی کے بعد لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پرآگیا۔لاہور میں آلودگی کی شرح 247ریکارڈ کی گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ کی شدت میں کمی آ ئی ہے ۔شملہ پہاڑی ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 450،مال روڈ 469،گلبرگ تھری میں انڈیکس 425ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ملک کےبالائی علاقے ہوں یا میدانی، سب ہی خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس
دوران مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔