آزادامیدوارجیت کربلاول بھٹو کیساتھ آئینگے،منظوروسان کا خواب

پیپلز پارٹی ( پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے آزاد امیدوار وں کے جیت کر پی پی میں شامل ہونے کا خواب دیکھ لیا۔
اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ آزاد امیدوار الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی میں آئیں گے اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی 30 یا 40 سیٹیں لے سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اچھا ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، باہر ہوتے تو انہیں الیکشن کے لیے امیدوار بھی نہ ملتے۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے الیکشن کے وقت ن لیگ میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے اختلافات سامنے آئیں، محسوس ہو رہا ہے کہ الیکشن میں

نواز شریف کا PMLN کی قیادت مریم نواز کے حوالے کرنے کا فیصلہ؟

جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔

Back to top button