بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پراعتراض عائد

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پراعتراض دائر ہوگیا۔ریٹرنگ افسر کو کاغذات نامزدگی پر اعتراضی درخواست جمع کرا دی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے ایک وقت میں ایک شخص  دو جماعتوں کا رکن نہیں ہو سکتا۔

شہری محمد ایاز کی جانب سے دائر اعتراض کی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزسے وابستگی طاہر کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔

درخواستگزار کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے۔

بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اورآصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز كے صدر ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک

توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی درخواست فوری سننےکی استدعا مسترد

وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے۔

Back to top button