شاہ محمود کی گرفتاری پر سپریم کورٹ نوٹس لے
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کے اہم رکن ہیں۔ سپریم کورٹ نے شاہ محمود قریشی کو ضمانت دی تھی اب انہی کو گرفتاری کامعاملہ دیکھناچاہیے۔
بیرسٹرگوہر کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ گرفتاریاں نہ کی جائیں۔شاہ محمود قریشی کومتعدد بار پہلے بھی گرفتارکیا جا چکاہے۔سیاسی ماحول میں اب تھری ایم پی او کی گنجائش نہیں ہے۔یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔تھری ایم پی او اسی وجہ سے استعمال کیاجارہا ہے کہ نیا کیس بنانے تک نظربند رکھاجائے۔عدلیہ سے گزارش ہے کہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔