ایران کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گا : ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایران کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکےگا اور نہ ہی اپنی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتا کرے گا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دشمن ایران کو مختصر وقت میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے میں ناکام رہا،جس کےبعد اب ایرانی عوام اور حکام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ تاہم ایرانی قوم متحد ہے اور متحد رہے گی۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ امریکی دباؤ سے ایران خوفزدہ ہونے والا نہیں اور ملک اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔امریکا نے جنگ مسلط کرکے بھی دیکھ لیا لیکن اسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت تک مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گاجب تک اس کے بنیادی مطالبات،خصوصاً بحری ناکہ بندی کے خاتمے سے متعلق شرائط، تسلیم نہیں کی جاتیں۔
امریکی صدر نے ایران پر حملے آخری لمحے میں کیوں روکے ؟: اسرائیلی صحافی کا انکشاف
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیاکہ تہران واشنگٹن کے ساتھ تنازع کے حل کےلیے اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
