انمول پنکی کے کیس میں کئی معتبر لوگوں کے نام نکل سکتے ہیں: آئی جی سندھ

 

 

 

انسپکٹر جنرل (آئی جی ) سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی کے کیس میں کئی معتبر لوگوں کے نام نکل سکتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ انمول عرف پنکی کو گلیمرائز نہ کریں کہ اس پر فلم بن جائے،پنکی زیادہ لاہور میں رہتی تھی۔

آئی جی سندھ جاوید اوڈھو نے کہا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے منشیات کے خاتمے پر کام کررہے ہیں،ایک ہزار سے زائد مجرموں کو پکڑا ہے۔جو منشیات کا کام کررہے ہیں انہیں نہیں بخشیں گے،منشیات کےخلاف کوششیں کرنا ہر شہری کا کام ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹاسک فورس بنارہے ہیں،آپ انہیں معلومات فراہم کریں، شہری کورٹ میں گواہی دینے کےلیے آئیں،منشیات استعمال کرنے والے اور بیچنے والے میں فرق ہے۔

Back to top button