اپوزیشن اتحاد کا جمعہ کے روز کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

اپوزیشن اتحاد نے جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔ ۔
اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت گورننس، مہنگائی،بیروزگاری اور امن و امان میں ناکام ہوگئی ہے، جب کہ اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی اور آئین کی بالادستی پر زور دیا۔
اعلامیے میں اپوزیشن گرینڈ الائنس نے مطالبہ کیاکہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور عمران خان کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔اجلاس میں ملک گیر مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت بھی گئی۔
اعلامیے کےمطابق گرینڈ الائنس کے تحت جمعے کو ملک گیر احتجاج ہوگا،جس کے تحت تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
اعلامیے میں کہاگیاکہ آئین اور جمہوریت کی بحالی کےلیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاگیا ہے جب کہ جعلی اسمبلی اور غیرآئینی قانون سازی کےخلاف بھی احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
