عام انتخابات کیلئے پولنگ عملے کو سامان کی ترسیل شروع

ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
ملتان میں قومی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں کے پریزائیڈنگ افسران کو سامان کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولنگ سامان فراہم کرنے کے لیے تین سینٹرز بنائے گئے ہیں۔این اے 148، این اے 149، این اے 150 اور این اے 151 کے پریزائیڈنگ افسران کو سامان ملتان پبلک اسکول سے فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ این اے 152 کے لیے شجاع آباد اور این اے 153 کے لیے جلال پور پیروالا میں سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ پولنگ سامان سخت سکیورٹی میں پریزائیڈنگ افسران کو فراہم کیا جا رہا ہے، پولنگ سامان پولیس کی سکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنز تک پہنچایا جا رہا ہے، پولنگ سامان کی

عام انتخابات،17ہزارپولنگ سٹیشز انتہائی حساس،30ہزار حساس قرار

ترسیل شام 6 بجے تک مکمل کرلی جائے گی۔

Back to top button