دو مقدمات میں50ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

لاہور کی عدالتوں نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے اسلام آبادپولیس کوعمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روکنے کے کیس میں حساس نیازی کی 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت 8 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو پیشرفت رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کوپولیس تشدد اور  جلاؤ گھیراؤ کے لیے اکسانےکے الزام میں بھی حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بھی 8 اپریل تک حسان نیازی کی ضمانت منظور کی اور ملزم کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔

مہنگائی میں مزید اضافےکاخدشہ،رپورٹ جاری

Back to top button