2مقدمات میں جلد سماعت کی درخواستیں منظور

ہائی کورٹ نے عمران خان کی 2 مقدمات میں جلد سماعت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں کیسز کی جلد سماعتوں کی متفرق درخواستیں منظور کرتے ہوئے ہدایات جاری کردیں۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست اپریل کے تیسرے ہفتے میں اور عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کا کیس اپریل کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
دوسری درخواست میں عمران خان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔
