بھرتی کیس،سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

لاہور کی عدالت نے بھرتی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی مقامی عدالت میں  پرویز الٰہی کے خلاف  پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر کی ضمانت منظور کرلی۔دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے دلائل دیے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو کیس سے ڈسچارج کیا، پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن ہوا۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع

بلاول نے وزارتوں کی بجائے آئینی عہدے لینے کا فیصلہ کیوں کیا؟

کرانے کا حکم دیا ہے۔

Back to top button