پشاور دھماکے کے خودکش بمبار، سہولت کار کی تفصیلات آگئیں

پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں دھماکا کرنے والے خودکش بمبار اور اس کے سہولت کار کی تفصیلات سامنے آگئیں، پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں ہونے والے دھماکےمیں ملوٹ نیٹ ورک کے خلاف مختلف اضلاع میں آپریشنز جاری ہیں۔

سی ٹی ڈی اسپیشل انوسٹی گیشن کی 4 ٹیمیں مختلف قبائلی اضلاع میں موجود ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ انٹر انٹیلیجنس کوآڈینیشن ٹیمیں بھی واقعہ میں ملوٹ سہولت کاروں معاونت کاروں نیٹ ورک کے لیے کام کررہی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کے ایک سہولت کار اور خودکش حملہ اور کی شناخت ہوگئی ہے، جس کے مطابق خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ نامی تھی اور وہ نام بدلتا رہتا تھا۔ جب کہ خودکش بمبار کے ایک سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کرلی گئی ہے، مبینہ ملزم حسن کا تعلق جمرود خیبر ضلع سے بتایا جاتا ہے، نیٹ ورک سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے جی ایس ایم لوکیٹر کی مدد سے قبالی اضلاع میں کوشش جاری ہے۔

تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے 15 ممبرغائب ہونگے

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے خود کش بمبار اور سہولت کار کو جائے وقوعہ تک پہنچانے وال

ے رکشہ ڈرائیور کا انٹرویو بھی مکمل کر لیا، رکشے ڈرائیور سے تفتیش کے بعد شہر کے دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئیں۔

Back to top button