وزیراعظم کی کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر بہادر آباد آمد
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے لیے ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر بہادر آباد پہنچے ہیں، عمران خان کا بطور وزیراعظم ایم کیو ایم مرکز کا یہ پہلا دورہ ہوگا، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماﺅں سے اہم ملاقات کریں گے۔
ملاقات کے دوران گورننس سمیت اتحادیوں کے درمیان طے معاہدے پر بھی بات چیت ہوگی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔
ملاقات کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنے تحفظات رکھیں گے، اس موقع پر عدم اعتماد کی تحریک سمیت موجودہ صورت حال بھی زیر غور آئے گی، وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔
پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل دبئی سے بھی سستا ہے
وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے دوران گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے پیر پگاڑا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی، رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ پیر پگارا کی طبیعت ناسازی کے باعث ملاقات نہیں ہوگی، جب کہ پیر صدرالدین شاہ ذاتی مصروفیات کے باعث خیرپور میں ہیں، یاد رہے کہ مسلم لیگ فنکشنل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں شامل ہے اور جی ڈی اے وفاق میں حکومتی اتحادی جماعت ہے۔