پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل دبئی سے بھی سستا ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل دبئی سے بھی سستا ہے جبکہ ٹیکس آمدن میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت کم کی۔

اسلام آباد میں احساس رعایت راشن اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس آمدن میں اضافے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت کم کی۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ قوم ٹیکس نہ دیتی تو پٹرول اور بجلی پر سبسڈی نہ دے پاتے، مدینہ کی ریاست میں ٹیکس کا پیسہ کمزور طبقے پر لگایا جاتا ہے۔ احساس پروگرام کے تحت 98 فیصد پیسہ عورتوں کے ہاتھ میں دیا جاتا ہے تاکہ عورتیں بچوں کی تعلیم سمیت دیگر معاملات کو چلا سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام سے خواتین کو بااختیار بنانا ہے، جب تک خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہوں گی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد 8 یا 9 تاریخ کو پیش کردیں گے

عمران خان نے کہا کہ ورلڈ بینک نے تسلیم کیا کہ پاکستان کا احساس پروگرام دنیا کا بہترین منصوبہ ہے ، وزیراعظم نے اعلان کیا کہ رواں ماہ کے آخر تک سندھ کے علاوہ ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا، جس کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروایا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں تباہی آئی لیکن کورونا کے بعد ہماری معیشت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہوئی۔احساس رعایت راشن اسکیم کے تحت 2 کروڑ خاندانوں کو 30فیصد ماہانہ رعایت دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button