جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھالیا

جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ حلف اٹھالیا۔سینئر ترین جج جسٹس اعجاز الاحسن نےقائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود سے عہدے کا حلف لیا۔
حلف بردار ی کی تقریب میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے ججز ،اٹارنی جنرل،ریٹائرڈ ججز اور سینئر وکلا سمیت ججز کےاہل خانہ نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بیرون ملک کا دورہ 14 روز پر مشتمل ہوگا، ان کی جگہ جسٹس سردارطارق مسعود دو ہفتوں تک ذمہ
داریاں سر انجام دیں گے۔
