خواتین کائنات کوزندہ، رنگین اورمتاثر کن بناتی ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورآل راؤنڈرسٹارشاہد آفریدی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں خواتین کو کائنات کی پرورش کرنے والی طاقت قرار دیا ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربوم بوم آفریدی نے اپنی، اہلیہ اور پانچوں بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں خواتین کو کائنات کی پرورش کرنے والی طاقت قرار دیا ۔ آپ کائنات کو زندہ، زیادہ رنگین اور متاثر کن بناتی ہیں۔

ویمن ورلڈکپ ، پاکستان کوآسٹریلیا کے ہاتھوں 7وکٹوں سے شکست

شاہدآفریدی نے لکھا کہ 5 شاندار بیٹیوں کا باپ ہونے کے ناطے فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ خواتین میں دنیا کو بدلنے کی طاقت ہے۔آفریدی نے یوم خواتین کی مبارک باد دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئیے اس دن کو روزانہ منائیں اور ان کا ساتھ دیں۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں ہیں جن کے نام اقصی، اجوہ، انشاء ، اسمارہ اور عروہ ہیں۔

Back to top button