کامیڈی بلاک بسٹر ’’ہیرا پھیری تھری‘‘ سینما سکرینز پر آنے کیلئے تیار

بالی ووڈ کی کامیڈی کنگ مووی ’’ہیرا پھری‘‘ ایک مرتبہ پھر سے سینما سکرینز پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے، فلم کے تیسرے حصے کو منظر عام پر لانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
ویب سائٹ پِنک ولا کے مطابق اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پاریش راول بالآخر راجو، شیام اور بابو راؤ کے کردار میں واپس نظر آنے والے ہیں، ’ہیرا پھیری فلم کا گینگ اپنی فرنچائز کو آگے بڑھا رہا ہے، فلم کے سکرپٹ کے متعلق گزشتہ کچھ مہینوں میں میٹنگز کی گئی ہیں جس کے بعد ہیرا پھیری کی ٹیم پرجوش ہے کہ ہیرا پھیری 3 طویل انتظار اور جوش کے بعد عوامی اُمنگوں پر پورا اترے گی۔
اس فلم کے پروڈیوسر فیروز نادیاد والا ہیں جبکہ کاسٹ میں اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پاریش راول شامل ہیں جوکہ اپنے لیجنڈری کردار راجو، شیام اور بابو راؤ کو نبھائیں گے تاہم ابھی تک فلم کے ہدایتکار کا نام سامنے نہیں آ سکا ہے۔
مزید پیشرفت بتاتے ہوئے ہمیش منکڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیرا پھیری 3 کی کاسٹ کی تازہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’یہ گزشتہ روز فلم کے سیٹ کی تصویر ہے، معاملات سے واقف افراد کا کہنا ہے کہ شیئر کی گئی تصویر فلم کی شوٹنگ کی نہیں ہے بلکہ پرومو کی ہے اور ان کا مزید دعویٰ ہے کہ فلم کے ہدایتکار فرہاد سمجی ہوں گے، ہیری پھیری فرنچائز کی پہلی فلم 31 مارچ 2000 کو ریلیز کی گئی تھی جس کے ہدایتکار پریا درشن نے کی تھی۔
اس کے بعد 2006 میں اس فرنچائز کی دوسری فلم ’پھر ہیرا پھیری‘ ریلیز ہوئی تھی۔ 2000 کی دہائی میں پریا درشن کی ریلیز ہونے والی مزاحیہ فلموں میں سب سے کامیاب اور مشہور فلمیں ’ہیرا پھیری‘ اور ’پھر ہیرا پھیری‘ مانی جاتی ہیں۔اپنی ریلیز کے وقت تو یہ فلمیں سپر ہٹ رہی ہی تھیں لیکن انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں یہ اُن فلموں میں شامل ہوگئیں جن پر بھرپور انداز میں میمز بنائی گئیں جس کے بعد اِن کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا، گزشتہ برس جب ہیرا پھیری تھری بننے کی افواہیں سامنے آئی تھیں تو اس وقت یہ کہا گیا تھا کہ اکشے کمار کی جگہ اس فلم کا لیڈ رول کارتک آریان کریں گے۔
رتنیش نے فلم کی باکس آفس پر کامیابی کی اُمید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہیرا پھیری 3 کے لیے انتظار نہیں ہو رہا، اگر یہ فلم اچھی بنی تو اس میں بالی وُڈ کے تمام ریکارڈ توڑنے کی طاقت ہوگی۔بالی وُڈ میمرز نے ہیرا پھیری کے مشہور سِین 50 روپے کاٹ اوور ایکٹنگ کے‘ کے بارے میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’مہنگائی کے باعث ہیرا پھیری 3 میں اوور ایکٹنگ کے 150 روپے ہوں گے۔
