’’انسٹاگرام پر اردو، ہندی، ہسپانوی گانے کے میش اپ کی دھوم‘‘

پاکستانی و بھارتی گانوں کے میش اپ اکثر مقبولیت حاصل کرتے رہتے ہیں لیکن آج کل سوشل میڈیا پر ایسے گانے کے میش اپ کی دھوم ہے جس میں پاکستانی گانے ’’پسوڑی‘‘، ہسپانوی گانے ’’بیلا چائو‘‘ اور ہندی گانے ’’چرا لیا ہے تم نے‘‘ کو ملا کر تیار کیا گیا ہے۔
تین مختلف زبانوں کے گانوں کو ملا کر یہ میش اپ گانے والی سنگر کا نام مریم قساط ہے جو انڈین ہیں اور متحدہ عرب امارات میں رہتی ہیں، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم پہلے 1973 میں ریلیز ہونے والی بالی وُڈ فلم ’یادوں کی بارات‘ کا گانا ’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو‘ گاتی ہیں۔
اس کے بعد وہ وہ گزشتہ برس کوک سٹوڈیو پاکستان کے ریلیز ہونے والے بلاک بسٹر گانے ’پسوڑی‘ کو گاتی ہیں اور آخر میں آن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سُپر ہٹ ویب سیریز ’منی ہائسٹ‘ کے تھیم سانگ ’بیلا چاؤ‘ کا کچھ حصہ گاتی ہیں۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’اور ایک اور گانا، یوگیش شرما کے ساتھ، پسوڑی میش اپ پر بلائنڈ ری ایکشن، مریم قساط پیشے کے لحاظ سے ریڈیو جاکی (آر جے) ہیں اور 2017 میں ہونے والے مس انڈیا یو اے ای کی فائنلسٹ بھی رہ چکی ہیں، اس کیساتھ وہ 2017 میں ریئلٹی میوزک شو ’وائس آف یو اے ای‘ بھی جیت چکی ہیں۔
اس ویڈیو پر انسٹا گرام صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں، امت نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں اوور ایکٹنگ میں آسکر دو، لیکن آپ بہت شاندار ہیں، سوہمجیتا روئے لکھتی ہیں کہ اس قسم کے بیسٹ فرینڈ کے ہم سب حقدار ہیں، عادل پرویز کہتے ہیں کہ ’بیلا چاؤ پر آپ نے میرا دل جیت لیا، پُنیت للوانی نے کہا کہ ہمیں ایسے میش اپس کی مزید ضرورت ہے۔
انسٹاگرام صارفین کی اکثریت اس گانے کو کافی پسند کر رہی ہے، اب تک لاکھوں صارفین نے گانے کی ویڈیو کو دیکھا اور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے، اس سے قبل کسی گلوکار نے تین مختلف زبانوں کے میش اپ کو کم ہی تیار کیا ہے، خاص طور پر پاکستان اور بھارتی گانوں کے ساتھ ہسپانوی گانوں کا ٹچ دینا سامعین کو بہت متاثر کر رہا ہے، گانے میں موسیقی کو دھن کو بھی

امن کا گہوارہ اسلام آباد جرائم کی آماجگاہ کیسے بن گیا؟

بڑے اچھے انداز میں ترتیب دیا گیا ہے جس کو سامعین خوب سرہا رہے ہیں۔

Back to top button