مادھوری کی فلمی یادگاریں کتنے میں فروخت ہوئیں؟

بھارتی فلمی دنیا کا معروف نام ’’مادھوری ڈکشٹ‘‘ کی فلمی یادگاریں لاکھوں روپے میں فروخت ہوئی ہیں، اداکارہ کی فلموں میں زیب تن کی گئی ساڑھیاں، جوڑے، جیولری کو لوگوں نے بے حد پسند کیا۔مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور کی 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بیٹا‘‘ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ اس کی ایک بہت بڑی وجہ مادھوری کی فلم کے گانے میں پہنی ہوئی ساڑھی ہے۔ نارنجی رنگ کی ساڑھی نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی تھی۔ مادھوری کی وہ ساڑھی 88 ہزار انڈین روپے میں فروخت ہوئی تھی۔مادھوری اور شاہ رخ خان کی 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دیوادس‘‘ اس وقت کے حساب سے سب سے مہنگی فلم سمجھی جاتی تھی، اس کی وجہ فلم کے شانداز سیٹ اور اداکاراؤں کے جوڑے اور زیورات تھے، سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم باکس آفس پر بہت کامیاب ثابت ہوئی تھی۔ فلم کے گانے ’مار ڈالا‘ نے خاصی مقبولیت حاصل کی، گانے میں مادھوری نے کلاسیکل ڈانس کی مہارت کے ساتھ سبز رنگ کے لہنگے سے بھی مداحوں کے دل جیت لیے، وہ لہنگا 3 کروڑ انڈین روپے میں فروخت ہوا تھا۔’’بیٹا‘‘ فلم کی مشہور و معروف ساڑھی کے ساتھ اس فلم کے پوسٹر کے بھی بہت چرچے تھے، پوسٹر بہت زیادہ مہنگا نہیں تھا اور 1993 میں ایک نیلامی کے دوران 2500 انڈین روپے میں فروخت ہوا تھا۔مادھوری ڈکشٹ اور سلمان خان کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ 1994 میں ریلیز ہوئی تھی، آج بھی یہ فلم مداحوں کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے، اس فلم کا پوسٹر 4480 انڈین روپے میں فروخت ہوا تھا۔مادھوری کے ’مار ڈالا‘ گانے کے لہنگے کے ساتھ ساتھ دیوداس فلم کا پوسٹر بھی فروخت ہوا تھا
اور اس کی قیمت 5600 انڈین روپے لگائی گئی تھی۔
