نوازالدین صدیقی کیخلاف ریپ کا مقدمہ کس نے درج کرایا؟

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان گھریلو جھگڑا علیحدگی تک پہنچ گیا ہے، عالیہ صدیقی نے شوہر پر ریپ کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کروا دی ہے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر نواز الدین صدیقی پر ریپ کا مقدمہ درج کروایا ہے، انسٹا گرام پر ویڈیو میں اداکار کو ’بدتمیز‘ کہتے ہوئے الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔انہوں نے اپنے شوہر نواز الدین صدیقی اور ان کے اہل خانہ پر الزام لگایا کہ وہ ان کے بچوں کو تحویل میں لینا چاہتے ہیں، شوہر پر اپنی شہرت اور طاقت کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نواز الدین صدیقی کو اس بات کا کوئی علم نہیں کہ بچوں کی پرورش کیسے ہوتی ہے؟

 

عالیہ نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ نواز الدین اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے مجھ سے بچے چھیننا چاہتا ہے، اس کا بچوں کی پرورش میں کوئی کردار نہیں، وہ تو یہ بھی نہیں جانتا کہ باپ ہونا کیا ہوتا ہے۔انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں ہندی میں لکھا کہ ’ایک معروف اداکار جو عظیم انسان بننے کی کوشش کرتا ہے، ایک سنگ دل ماں جو میرے معصوم بچوں کو ناجائز کہتی ہے لیکن یہ شخص خاموش رہتا ہے، گزشتہ روز ورسووا تھانے میں ریپ کا مقدمہ (شواہد کے ساتھ) درج کروا لیا ہے، میں اپنے معصوم بچوں کو ان سنگ دل لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں جانے دوں گی۔عالیہ صدیقی نے یہ بھی کہا کہ تم اپنی طاقت سے لوگوں کو خرید سکتے ہو لیکن مجھ سے میرے بچے نہیں چھین سکتے، بتاؤ مجھ سے بچے چھین کر کہاں رکھو گے؟ میرے بچے کیا تمہارے ساتھ رہ لیں گے؟ بچوں کو تو یہ بھی نہیں پتا کہ باپ کیا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی نے 2010 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے شورا اور یانی بھی ہیں، اداکار اور ان کی اہلیہ کے درمیان 2018 میں بھی اختلافات ہوگئے تھے اور عالیہ صدیقی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع تک کرلیا تھا مگر بعد ازاں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی تھی۔تاہم 2021 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، قبل ازیں عالیہ صدیقی کے وکیل نے اداکار نواز الدین صدیقی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ نوازالدین صدیقی اپنی اہلیہ کو کھانا، بستر اور حتیٰ کہ باتھ روم تک استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

فیصل قریشی کی بیٹی حنیش کی شوبز انڈسٹری میں انٹری

Back to top button