فیصل قریشی کی بیٹی حنیش کی شوبز انڈسٹری میں انٹری

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک نیا چہرہ متعارف کروائے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جوکہ کوئی اور نہیں بلکہ معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی ہیں جوکہ بہت جلد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ہیں۔باصلاحیت ماڈل اور فیشن اسٹائلسٹ حنیش قریشی نے اپنے انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ حنیش قریشی نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کی مختصر فلم ’’نقاب‘‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔
حنیش اس مختصر فلم میں شیزا نام کی لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، فلم کی کہانی کے بارے میں ابھی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم جلد اس کا ٹیزر ریلیز کیا جائے گا۔اس فلم کی کہانی نمرہ جمیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے فلم کی ہدایتکاری کے فرائض محسن علی اور احمد کشمانی نے نبھائے ہیں، ٹی ڈی آئی فلمز اس کی پیشکش میں ثاقب سمیر، حنیش قریشی، بلال جاوید، محسن علی، انوشے بلال اور فیض ریاض اداکاری مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ فیصل قریشی کی جانب سے پہلے کبھی اپنی بیٹی حنیش کی شوبز انڈسٹری میں آنے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، شائقین کی بڑی تعداد ان کے فلم میں کردار اور اداکاری کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔حنیش قریشی سوشل میڈیا پر بھی کافی IN ہیں، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئیٹر پر حنیشن کے لاکھوں فالوورز ہیں اور وہ اپنی روز مرہ مصروفیات کو انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔