نیب کا فرا ڈ کرنے والوں کی تصاویر  اشتہارات میں شائع کرنے کااعلان

چئیرمین  نیب  لیفٹیننٹ جنرل(ر)  نذیر احمد نے عوام کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کی تصاویراخبارات میں اشتہارات کےساتھ شائع کرنے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین  نیب  لیفٹیننٹ جنرل(ر)  نذیر احمد نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاعلامتی ایم او یوز نہیں بلکہ  عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں۔ بزنس کمیونٹی کو وہ مقام اور حیثیت نہیں دیا گیا  جو ان کا حق ہے۔ مجھے 20 کیسز چیمبز یا بزنس فورمز  سے ملے تھے اور الحمد اللہ 20 میں سے 19 کیسز ختم کرادیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  لاہور کی آدھی رنگ روڈ سرکاری زمین پرائیویٹ لوگوں کو دے کر پھر ان سے زمین حاصل کی گئی۔ 18 ارب ڈالر کی اکانومی صوبہ پنجاب میں جنریٹ کریں گے۔

چیئرمین نیب نے  مزید کہا کہ عوام کو دھوکہ دہی دینے والے فراڈیوں کے اب اخبارات میں تصویر کے ساتھ اشتہار دیں گے وہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔ رئیل سٹیٹ میں بھی نیب نے ایک جامع لائحہ عمل بنایا ہے۔ رئیل سٹیٹ سیکٹر میں بڑی ریفارمز لانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رئیل سٹیٹ کی ٹرانزیکشن تین لوگوں کے درمیان ہو گی۔ پراپرٹی کی کوئی بھی ڈیل کیش پر نہیں ہو گی۔4سے ماہ 5کے بعد فائل کی کوئی اوقات نہیں ہو گی۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ ہر پلاٹ پر بار کوڈ والا نمبر ہوگا کوئی فائل کی دھوکہ دہی نہیں دے سکے گا۔ رئیل سٹیٹ سیکٹر میں تمام منظوریاں ایک ہی چھت تلے ملیں گی۔ نیب کا ڈائریکٹر لیول کا بندہ ریگولیٹری بورڈ میں شامل ہو گا۔

Back to top button