گلگت بلتستان انتخابات: نتائج مسترد، پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج اور وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی جماعت ان انتخابات کو "جعلی اور دھاندلی زدہ” قرار دیتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حلف برداری کے روز گلگت بلتستان میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ان کے پاس 3 حلقوں کے فارم 47 موجود ہیں، پی ٹی آئی دیگر 8 نشستوں پر واضح برتری حاصل کیے ہوئے تھی اور ان حلقوں کے فارم 47 بھی پارٹی کو ملنے چاہییں تھے۔
گلگت بلتستان الیکشن : پیپلز پارٹی کی کامیابی پر وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارک باد
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ووٹوں میں مبینہ ہیرا پھیری اور شہریوں کو حقِ رائے دہی کے آزادانہ استعمال سے روکنا جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پری پول دھاندلی کی گئی اور ایک منظم منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو پورے انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 70 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کی حمایت کرتے ہیں۔
